16 مارچ، 2012، 5:15 PM

ہندوستان

ہندوستان نے اپنےدفاعی بجٹ میں سترہ فیصد سے زائد کا اضافہ کیا ہے

ہندوستان نے اپنےدفاعی بجٹ میں سترہ فیصد سے زائد کا اضافہ کیا ہے

مہر نیوز- 16 مارچ 2012ء: ہندوستان کی پارلیمنٹ میں سال2012 ء اور 2013ء کا بجٹ پیش کر دیا گيا ہے اور اگلے سال کے بجٹ میں دفاعی بجٹ میں سترہ فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں سال2012 ء  اور 2013ء  کا بجٹ پیش کر دیا گيا ہے اور اگلے سال کے بجٹ میں دفاعی بجٹ میں سترہ فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔یہ اعلان ہندوستانی وزیر خزانہ پرنب مکھرجی نے جمعہ کو مالی بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔شعبہ دفاع کے لیے تقریباً دو کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم رواں مالی سال کے مقابلے میں تقریباً اٹھارہ فیصد زیادہ ہے۔رواں مالی سال میں فوج کے لیے ایک اعشاریہ چونسٹھ ارب روپے مختص کیے گئِے تھے۔

ہندوستان میں کئی بڑے دفاعی سودوں کو حتمی شکل دی جارہی اور ماہرین کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کو نئے طیاروں کی سخت ضرورت ہے۔ فضائیہ کے لیے جلدی ہی ایک سو چھبیس جنگی طیاروں کے معاہدوں پر دستخط کیے جاسکتے ہیں۔ فوج کے لیے مختص کی جانے والی رقم میں سے تقریباً اسی ہزار کروڑ روپے جدید ترین اسلحہ اور فوجی ساز و سامان خریدنے پر خرچ کیے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق ہندوستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ پانچ سے دس برسوں میں سو ارب ڈالر کے دفاعی ساز وسامان خرید سکتا ہے۔

News ID 1561394

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha